پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا

file photo

پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی حمایت جاری رکھے گا: ملیحہ
18 فروری 2017 (08:49)
0

پاکستا ن نے حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے نیو یارک میں پاکستان مشن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب میں اس عزم کااعادہ کیا۔پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اجلاس کو سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کرنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بتایا۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور پاکستان کے قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور کشمیر کے نصب العین کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستانیوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
اجلاس میں شریک کشمیری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیریوں کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت اور مختلف بین الاقوامی فورموں پر اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے اس کی کوششوں کو سراہا۔