file photo

سعودی عرب کی سہیون شریف حملے پر شدید مذمت
18 فروری 2017 (08:28)
0

سعودی عرب نے سہیون شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
آج ایک تعزیتی پیغام میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبداللہ الزہرانی نے کہاکہ اس مشکل گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے۔
انہوںنے حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کااظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کی ۔