اردوان نے کہا کہ ان کا ملک اٹھائیں لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے

file photo

دولت اسلامیہ گروپ کا جلد خاتمہ کر دیا جائیگا: اردوان
18 فروری 2017 (08:00)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ دولت اسلامیہ گروپ کا بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔
العریبیہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کی معاونت سے دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف جنگ اپنے اہداف حاصل کرے گی۔
شام کے تنازعے کے بارے میں اردوان نے کہا کہ ان کا ملک اٹھائیں لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور مزید پناہ گزینوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کیلئے Jarabulus اورAl Rai کے درمیان محفوظ اور نو فلائی زون قائم کیا جانا چاہیے۔