برازیل کے سفیر نے یہ بات لاہور میں ایوان صنعت وتجارت لاہور کے قائم مقام صدر محمد ناصرحمید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

file photo

برازیل ، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کا خواہشمند
18 فروری 2017 (07:55)
0

پاکستان میں برازیل کے سفیر کلاڈیولنس نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دونوں ملکوں کی حکومتوں اور نجی شعبے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
برازیل کے سفیر نے یہ بات لاہور میں ایوان صنعت وتجارت لاہور کے قائم مقام صدر محمد ناصرحمید خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ برازیل کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے لہٰذا پاکستانی تاجروں کو مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان میں برازیل کا سفارتخانہ پاکستانی تاجروں سے تعاون اورباہمی تجارت کے فروغ کیلئے رابطے بڑھانے کیلئے تیار ہے۔