سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ بلوچستان میں تراسی فیصد قدرتی گیس ہر سال بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کو فراہم کی جارہی ہے

file photo

گیس کے کم دبائو کی بنیادی وجہ چوری اور غیر قانونی کنکشن ہیں:شاہد خاقان عباسی
18 فروری 2017 (07:03)
0

پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے بارے میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایاگیا کہ بلوچستان میں تراسی فیصد قدرتی گیس ہر سال بل ادا نہ کرنے والے علاقوں کو فراہم کی جارہی ہے۔یہ بات پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے میراسرار اللہ زہری کی زیر صدارت کمیٹی کے ایک اجلاس میں بتائی۔
انہوں نے اس معاملے پر سیاست کرنے کی بجائے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا انہوںنے کہاکہ بلوچستان کو تیرہ کروڑ مکعب فٹ گیس کی ضرورت ہے جبکہ اسے اٹھارہ کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ گیس کے کم دبائو کی بنیادی وجہ چوری اور غیر قانونی کنکشن ہیں۔
بہت زیادہ نقصان والے علاقوں میں گیس چوری اور غیرقانونی کنکشن روکنے کیلئے متعلقہ ضلعی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دی گئی۔