اس سے پہلے پشاور زلمئی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا اسے برابر قرار دیاگیا

file photo

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو 8رنز سے ہرا دیا
18 فروری 2017 (06:44)
0

رات شارجہ میں پاکستان سپر لیگ میں ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے تحت کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو آٹھ رنز سے ہرا دیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ نے مقررہ تیرہ اوورز میں نوے رنز بنائے جبکہ کراچی کنگز نے 9.4 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
اس سے پہلے پشاور زلمئی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا اسے برابر قرار دیاگیا۔آج شارجہ میں چاربجکر تیس منٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہورہا ہے جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاور زلمئی کے درمیان میچ اسی مقام پر رات نوبجے کھیلا جائے گا۔