جنرل جان نکلسن نے کہا کہ وہ یہ منصوبہ بندی ہدایات رابطوں اورمالی معاونت ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں

file photo

آرمی چیف کا جنرل جان نکلسن کو ٹیلی فون،افغانستان میں چھپے دہشتگردوں سے متعلق تبادلہ خیال
18 فروری 2017 (06:15)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں Resolute سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل جان نکلسن کو ٹیلیفون کیا۔انہوں نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرکے دہشتگردی کے جاری واقعات پر تشویش کااظہار کیا۔
انہوںنے کہا کہ وہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں دہشت گردی کے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری لیتی ہیں جن کے سرغنہ افغانستان میں چھپے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پر ہماری صبرو تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے۔ بری فو ج کے سربراہ نے Resolute سپورٹ مشن کے کمانڈر سے کہا کہ وہ یہ منصوبہ بندی ہدایات رابطوں اورمالی معاونت ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

قمر جاوید باجوہ نے انہیں افغان انتظامیہ کو دی جانے والی دہشت گردوں کی اس فہرست کے بارے میں بتایا جو افغانستان میں طویل عرصے سے چھپے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔امریکی جنرل نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار یا اور ان کے تحفظات کے جواب میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔