52نشستوں کےلئےمجموعی طورپر 184امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل سے شروع ہوگی
18 فروری 2015 (13:00)
0

سینیٹ کے انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی دو روزہ جانچ پڑتال کل سے شروع ہوگی۔ سینیٹ کی 52نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 184امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق 33جنرل نسشتوں پر 118امیدواروں نے اور خواتین کی 9نشستوں 28امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں علماء اور ٹیکنوکریٹس کی 8مخصوص نشستوں پر 26امیدواروں نے جب کہ اقلیتوں کے لئے مخصوص 2نشستوں پر 12امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں وفاقی دارالحکومت سے 9امیدواروں نے ، فاٹا سے 43، پنجاب سے 23،سندھ سے 28، خیبر پختونخوا سے 39اور بلوچستان سے 42امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔


امیدوارکاغذات نامزدگی مستر د کئے جانے کے بعد اپیلیں اس مہینے کی 23اور 24تاریخ کو سیکرٹیری الیکشن کمیشن یا متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کراسکتے ہیں اور یہ اپیلیں اس ماہ کی 26اور 27تاریخ کو نمٹائی جائیں گی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ اس مہینے کی 28ہے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی دن جاری کی جائے گی۔انتخابات اگلے مہینے کی 5تاریخ کو ہوں گے۔