ترک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر ریلوے انجنوں کی تیاری میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔

پوراعالم اسلام پاکستان کی طاقت کو اپنی طاقت سمجھتاہے:ترک وزیراعظم
18 فروری 2015 (18:23)
0

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے کہ پورا عالم اسلام پاکستان کی طاقت کو اپنی طاقت سمجھتاہے۔

وہ اسلام آباد میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرزسوسائٹی کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے ' انہوں نے پاکستانی رہنماؤں سے اپنی ملاقاتوں کو مفید اور دوستانہ قرار دیا' انہوں نے کہا کہ فریقین نے تجارت ، توانائی ، زراعت ، ٹرانسپورٹ ، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے دس معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔


ترک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے مشترکہ طور پر ریلوے انجنوں کی تیاری میں تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان میں ترکی کی پروازوں کی تعداد پینتیس تک بڑھائے گا جن میں اکیس کراچی اور سات سات پروازیں لاہور اور اسلام آباد کیلئے شامل ہوں گی۔  وزیر اعظم احمد داؤداگلو نے کہا کہ ترکی کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔