عمران گردیزی نے کہا کہ جدید ترین رجحانات اختیار کرنے سے سامعین کو اطلاعات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

 نشریات کے اعلیٰ معیارکو برقرار رکھا جائے گا: ڈائریکٹر جنرل
18 فروری 2015 (17:45)
0

ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل عمران گردیزی نے کہا ہے کہ قومی ادارے کو جدید ترین آلات سے لیس کرکے نشریات کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے گا۔

وہ بدھ کو ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے ملازمین سے باتیں کررہے تھے۔  ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جدید ترین رحجانات اختیار کرنے سے سامعین کو اطلاعات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔  انہوں نے ملازمین کے مسائل حل کرنے اور معیاری نشریات کیلئے تمام سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔