بھارت کی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے:شبیر احمد شاہ
18 فروری 2015 (17:39)
0

مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے حل کو ترجیح دینے پر زور دیاہے۔

بدھ کو سرینگر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔


سینئر حریت رہنما نے واضح کیا کہ اس طرح کا رویہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری محاذ آرائی اور جنوبی ایشیا میں سیاسی عدم استحکام کا باعث ہے۔  جموں و کشمیر مسلم لیگ نے بھی مذاکرات کو بامقصد اور نتیجہ خیزبنانے کیلئے مذاکرات میں کشمیری قیادت کو شامل کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔  کُل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں مقبوضہ وادی میں ستمبر دو ہزار چودہ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی بحالی اور امداد کی فراہمی میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش ظاہر کی ہے۔