خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کے اقرار کے بعد بھارتی حکومت کے اُن دعوئوں کی تردید ہوگئی ہے جن کے مطابق کشتی خود بخود دھماکے سے تباہ ہوئی تھی۔

عالمی برادری پاکستانی کشتی کو تباہ کرنیکی بھارتی جارحیت کا نوٹس لے:وزیر دفاع
18 فروری 2015 (20:49)
0

بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل کے بیان پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے ایک پاکستانی کشتی جس میں چار بے گناہ افراد جاں بحق ہوئے کو دھماکے سے تباہ کرنے کے اقدام کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی کوسٹ گارڈ کے اقرار کے بعد بھارتی حکومت کے اُن دعوئوں کی تردید ہوگئی ہے جن کے مطابق کشتی خود بخود دھماکے سے تباہ ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔