صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

 راولپنڈی:امام بارگاہ میں دھماکہ،3افراد جاں بحق،7زخمی
18 فروری 2015 (19:34)
0

 بدھ کی شام راولپنڈی کے علاقے کری روڈ کی ایک امام بارگاہ کے قریب بم دھماکے میں3افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
ایک خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور سیکورٹی چیکنگ پرخود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایاکہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور چیئرپرن قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ماروی میمن نے بھی دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی ہے۔