نوازشریف نےکہاہےکہ پاکستان ترکی بزنس فورم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم کی ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
18 فروری 2015 (13:34)
0

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے عوام کے باہمی فائدے کے لیئے پاکستان میں توانائی،بنیادی ڈھانچے اور دوسرے نجی شعبوں میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔

اسلام آباد میں پاکستان ترکی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترک سرمایہ کاروں کو حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ اور مراعات کا یقین دلایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی بزنس فورم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔


فورم سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم احمددائوداوگلو نے کہا کہ ترکی اور پاکستان تین سال میں دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر اور پانچ سال میں دس ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔


انہوں نے کہاکہ ترک سرمایہ کار پاکستان کے توانائی ،نقل و حمل ،زراعت ،ٹیکسٹائل اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔