18 فروری 2015 (20:28)
0

کابینہ سیکرٹریٹ کے بارے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ائیر لائنز کوہدایت کی ہے کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق اپنے کرایوں میں کمی کرے۔
قائمہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز اسلام آباد میں رانا محمد حیات کی صدارت میں منعقد ہوا۔
کمیٹی نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص کارکردگی پر تشویش ظاہر کی کیونکہ وہ اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
کابینہ سیکرٹریٹ کے انچارج وزیر شیخ آفتاب احمد خان نے کمیٹی کو پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔