نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ دوائوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔

حکومت نے ادویات کی قیمتوں کی قومی پالیسی کا اعلان کردیا
18 فروری 2015 (19:59)
0

حکومت نے ادویات کی قیمتوں کی پہلی قومی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت قیمتوں کے تعین اور ردوبدل کا شفاف نظام وضع کیاجائے گا۔  بدھ کو اسلام آباد میں پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ دوائوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔


پالیسی کی نمایاں خصوصیات کوواضح کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ اگلے سال تیس جون تک ادویات کی قیمتیں موجودہ مقررہ سطح پربرقرار رہیں گی۔  وزیرمملکت نے پالیسی کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں صارفین ' فارماسیوٹیکل کمپنیوں اور دیگر شراکت داروں کے مفادات کا خیال رکھا گیاہے۔