نواز شریف نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانا چاہتی ہے۔

ہمارے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے:وزیراعظم
18 فروری 2015 (17:28)
0

نوازشریف نے بدھ تیسرے پہر کوئٹہ میں منتخب نمائندوں اور فوجی افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور فوجی قیادت ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔


وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل اتحاد میں مضمر ہے ' انہوں نے کہا کہ اگر قیادت متحد ہوتوقوم بھی متحد ہوگی۔  نواز شریف نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیاہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی و فوجی قیادت بلوچستان کی فلاح و بہبود کیلئے کوئٹہ میں اکٹھی ہوئی ہے ' حکومت بلوچستان کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانا چاہتی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کا اپنے معدنی وسائل پر پہلا حق ہے۔