امریکی سینیٹر نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔

18 فروری 2015 (19:27)
0

امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے بدھ کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔
انہوں نے پاک امریکہ باہمی تعلقات اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
مشیر خارجہ نے سینیٹر کو افغانستان کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔
سینیٹر ریڈ نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی۔
ادھر' یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات میں مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔