امریکی وفد کے سربراہ سینیٹر جیک ریڈ نے انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف،کانگریسی وفد کا باہمی دلچسپی و افغان صورتحال پر تبادلہ خیال
18 فروری 2015 (12:54)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی کانگریس کے وفد نے سینیٹر جیک ریڈ کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں افغانستان کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی وفد کے سربراہ سینیٹر جیک ریڈ نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں قابل تعریف ہیں۔