یوکرین نے قصبے پرمکمل کنٹرول سے متعلق باغیوں کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے تاہم اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ علیحدگی پسندوں نے قصبے کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔

یوکرین کی فوج،علیحدگی پسندباغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری
18 فروری 2015 (16:00)
0

یوکرین میں اہم دفاعی قصبے Debaltseve کا کنٹرول حاصل کرنے کیلئے یوکرین کی فوج اور علیحدگی پسندباغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

یوکرین نے قصبے پرمکمل کنٹرول سے متعلق باغیوں کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے تاہم اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ علیحدگی پسندوں نے قصبے کے کچھ حصے پر قبضہ کرلیا ہے۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کے بیان میں یورپی یونین اور نیٹو سے کہا گیا ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے یوکرین ، روس ، جرمنی اور فرانس کے رہنماؤں کی طرف سے طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کریں۔
امریکہ نے روس پر مینسک معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حمایت حاصل ہے۔