بھارتی میڈیا کے مطابق لو شالی نے کشتی کو اڑانے کا حکم دیا تھا ،کیونکہ وہ بھارتی پانیوں میں داخل ہو گئی تھی۔

بھارتی کوسٹ گارڈزکےڈ ی آئی جی کاپاکستانی کشتی کودھماکے سے اڑانے کےحکم کااعتراف
18 فروری 2015 (13:17)
0

بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل بی کے لوشالی نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے چند ہفتے قبل بحیرہ عرب میں پاکستانی کشتی کو دھماکے سے اڑانے کا حکم دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لو شالی نے کشتی کو اڑانے کا حکم دیا تھا ،کیونکہ وہ بھارتی پانیوں میں داخل ہو گئی تھی۔

ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کابیان بھارتی وزیر دفاع کےبیان کی نفی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ کشتی مشتبہ دہشت گردوں کی تھی،اور پیچھا کرنے پر اس میں سوار افراد نے کشتی کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔