اسسٹنٹ کمشنر کی دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت

پرائس کنٹرول کمیٹی کا قیمتوں کا جائزہ
18 فروری 2015 (19:03)
0

ڈپٹی کمشنر استورکی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے نہ صرف ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہے بلکہ عوام الناس کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے پوری حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔
اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر استور سوال میرکی زیرصدارت قیمتوںکو اعتدال میں رکھنے اور کمی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کہا کہ اجلاس سے قبل اے سی آفس اور بلدیہ کی طرف سے تفصیلی سروے میں تمام اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے تمام دکانداروں سے کہا کہ پرائس کمیٹی کی مقررہ قیمتوں کے مطابق لوگوں کو اشیاء خوردونوش فراہم کی جائیں اور ریٹ لسٹ آویزاں کی جائیں۔