وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

حکومت آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کو بذریعہ سڑک ملانا چاہتی ہے:برجیس
18 فروری 2015 (20:38)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کو گلگت بلتستان کے ساتھ سڑک کے ذریعے جلد از جلد ملانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں آزاد جموں وکشمیرکے صدر سردار یعقوب خان سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں علاقوں کو استور اور وادی نیلم کے ذریعے آپس میں ملایا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔