گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

file photo

ٹھٹھہ کیلئے ترقیاتی پیکیج سے علاقے کے لوگو ں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی،محمد زبیر
18 اگست 2017 (23:35)
0

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹھٹھہ کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی پیکج سے علاقے کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جمعہ کے روز کراچی میں اعجاز شاہ شیرازی کی قیادت میں ٹھٹہ کے شیرازی گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ وفاقی حکومت یکساں ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت کراچی، ٹھٹہ، جیکب آباد اور حیدرآباد میں ترقیاتی پیکجز کے ذریعے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔