کوئٹہ،22فراریوں نے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے
18 اگست 2017 (23:28)
0

بلوچ لبریشن آرمی کے ایک کمانڈر عین الدین سمیت 22فراریوں نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آج کوئٹہ میں فرئیٹر کور مدد گارہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران فراریوں نے ہتھیار ڈالے اس موقع پر بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی اور بڑی تعداد میں سول اور فوجی افسران بھی موجود تھے۔