نیکٹا کے کوآرڈینیٹر نے وزیرداخلہ کو انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ادارے کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔

 وزیر داخلہ کی نیکٹا کو قومی لائحہ عمل پر عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
18 اگست 2017 (20:39)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کیلئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روزاسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے کے دفتر کے دورے کے دوران کیا ۔
نیکٹا کے کوآرڈینیٹر نے وزیرداخلہ کو انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ادارے کے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنا اور ملک میں امن کا قیام ہمار ا مشن ہے انہوں نے پاکستان کو آئندہ نسلوں کیلئے امن کا گہوارہ بنانے کا عزم ظاہر کیا ۔
وزیر داخلہ نے نیکٹا کو قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔