دفتر خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی سپین میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
18 اگست 2017 (20:31)
0

پاکستان نے سپین میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔
دفتر خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے اور بارسلونا میں قونصلیٹ جنرل سمیت پاکستانی مشنوں میں صورتحال سے آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ضرورت کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
صورتحال سے آگاہی کے مراکز سے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بارسلونا 0034934510343 اور فیکس نمبر
0034-934510709
میڈرڈ 0034-915648457 اور فیکس نمبر
0034-913458158
سپین کی پولیس نے بارسلونامیں ایک حملے میں تیرہ افراد کی ہلاکت کے بعد دوسرے حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
پولیس کاکہناہے کہ اس نے بارسلونا حملے کے بعدCambris میں ایک اور وین حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارافراد کو ہلاک کردیا۔
ادھرپانچواںحملہ آورزخمی حالت میں حراست میں لے لیاگیاہے۔