جاپانی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات۔

اقتصادی ترقی کے سفر میں جاپان پاکستان کا طویل المدت شراکت دار ہے،ڈار
18 اگست 2017 (20:26)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سفر میں جاپان پاکستان کا طویل المدت شراکت دار ہے ۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے باتیں کررہے تھے ۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور پاکستان اور جاپان کے درمیان مجموعی اقتصادی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
جاپانی سفیر نے کہا کہ میرا ملک پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار ہے ۔