وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین سے متعلق پالیسی کے حوالے سے ریگولیٹری طریقہ کار کو مزید آسان بنایاجائے۔

وزیراعظم کی قومی صحت پروگرام کو ملک کے تمام علاقوں تک توسیع دینے کی ہدایت
18 اگست 2017 (19:36)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت صحت کوہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کو ملک کے تمام حصوں تک توسیع دینے کیلئے جامع منصوبہ وضع کرے ۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت سے متعلق معاملات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کے تعین سے متعلق پالیسی کے حوالے سے ریگولیٹری طریقہ کار کو مزید آسان بنایاجائے۔
اس کا مقصد صرف اور صرف ادویات سازوں کو سہولت فراہم کرنا اور صارفین کے ساتھ ساتھ ادویات تیارکرنے والوں اور درآمد کنندگان کیلئے یکساں مواقع پیداکرنے ہوناچاہیے۔
مختلف قسم کی ادویات کی رجسٹریشن اور قیمتوں کا تعین میں حالیہ تعطل کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزارت کو ہدایت کی وہ اس تعطل کو دور کرنے کیلئے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مقررہ مدت کے ساتھ طریقہ کار پیش کرے ۔
قومی صحت کی وزیر نے بتایا کہ حکومت نے مختلف شعبوں میں گزشتہ دوسال میں بڑی اصلاحات کی ہیں۔