نیب بدعنوانی کیلئے عدم برداشت کے رویے پر یقین رکھتاہے:قمرزمان چوہدری
18 اگست 2017 (17:49)
0

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب بدعنوانی کے لئے عدم برداشت کے رویے پر یقین رکھتاہے۔ نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے لئے نیب کی موثر حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات میں نیب کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کی شرح76 فیصد ہے جو قابل ذکر کامیابی ہے۔