شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں مزید 25ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور علاج کیلئے فلٹر کلینک کا افتتاح
18 اگست 2017 (17:29)
0

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ اور علاج کے لئے فلٹر کلینک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں مزید پچیس ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔اس سے قبل شہباز شریف نے فلٹر کلینک میں فراہم کی گئی سہولیات کا معائنہ کیا۔