18 اگست 2017 (17:07)
0

سینکڑوں لوگوں نے آزادی ٹرین کے چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر پرجوش استقبال کیا۔نوجوانوں ، بچوں ، مردوں اور خواتین سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد آزادی ٹرین کو دیکھنے ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ٹرین گیلریز، جن میں پاکستان کی تاریخ ، ثقافتی ورثے ، قومی ہیروز اور ثقافت کو اجاگر کیا گیاہے ریلوے اسٹیشن پر عوام کے لئے کھول دی گئی ہیں۔
پاک فوج کی قربانیوں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو بھی ان تصاویری گیلریز میں نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
آزادی ٹرین کو دیکھنے کے لئے آنے والے افراد ثقافتی فلوٹس اور تاریخی گیلریوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ آزادی ٹرین آج رات ملتان پہنچے گی اور اتوار کی صبح خانپور کیلئے روانہ ہو گی۔