دفتر خارجہ کے مطابق کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پاکستان کی سپین میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت
18 اگست 2017 (15:45)
0

پاکستان نے سپین میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی جس میں تیرہ افراد ہلاک ہوئے۔دفتر خارجہ نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور عزیزوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ادھر میڈرڈ میں پاکستانی سفارتخانے اور بارسلونا میں قونصلیٹ جنرل سمیت پاکستانی مشنوں میں صورتحال سے آگاہی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جو ضرورت کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
صورتحال سے آگاہی کے مراکز ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فون نمبر یہ ہیں: بارسلونا 0034934510343 اور فیکس نمبر       0034-934510709
میڈرڈ کیلئے فون نمبرز ہیں: 0034-915648457 اور فیکس نمبر    0034-913458158