شاہد خاقان عباسی نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ مثبت تبدیلی لانے کے لئے بھرپور لگن سے کام کریں۔

 حکومت عوام کی محرومیاں دور کرنے کے لئے کام کر رہی ہے:وزیراعظم
18 اگست 2017 (15:13)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے بھرپور کام کررہی ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں ڈیرہ غازی خان سے پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی کے وفد سے باتیں کررہے تھے۔اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں کی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے اراکین قومی اسمبلی سے کہا کہ وہ مثبت تبدیلی لانے کے لئے بھرپور لگن سے کام کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور ترقیاتی سکیموں کے لئے زیادہ سے زیادہ وسائل مختص کرے گی۔انہوں نے خزانہ ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ علاقے کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے تمام مختص فنڈز فراہم کرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے کی ترقی سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے ہروقت دستیاب ہیں۔