شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دہشتگردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہوں نے اس معاشرے کے جذبے کا غلط اندازہ لگایا ہے۔

وزیراعظم کی بارسلونا میں دہشت گرد حملے کی مذمت
18 اگست 2017 (14:02)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارسلونا میں دہشتگردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپین اور اسکے عوام کثیر جہتی ثقافت کی طویل تاریخ رکھتے ہیں اور انہیں اس قسم کے حملوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہوں نے اس معاشرے کے جذبے کا غلط اندازہ لگایا ہے جنہیں وہ نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔