مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی سعودی عرب میں حکومتی اقدامات کی تعریف
controls_toggle
00:00

00:00
player_volume
18 اگست 2017 (11:30)
0

پاکستانی عازمین، جواس سال ادائیگی حج کیلئے مکہ مکرمہ میں ہیں ، نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران حکومت کی طرف سے سہولتوں کی فراہمی کیلئے کئی اقدامات کو سراہا ہے۔سرکاری حج سکیم کے تحت ادائیگی حج کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود سینئر پاکستانی صحافی خالد مصطفی نے ریڈیو پاکستان کے نمائندے زاہد حمید سے باتیں کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کی طرف سے عازمین حج کو فراہم کردہ ٹرانسپورٹ ، رہائش ، خوراک اور علاج معالجے سمیت دیگر سہولتوں پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کیونکہ ان کا بہتر خیال رکھا جا رہا ہے۔ایک اور عازم حج ڈاکٹر افتخار احمد بیگ نے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ماہر تعلیم ہیں ، نے کہا کہ عازمین حج کے لئے چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے۔
ڈاکٹر تیمور احمد نے کہا کہ حکومتی حج پیکیج نہ صرف سستا بلکہ انتظامات بھی بہت بہترین ہیں۔