عالمی رہنماؤں کی بارسلونا دہشتگرد حملے کی مذمت
18 اگست 2017 (10:15)
0

عالمی رہنماؤں نے بارسلونامیں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کاعزم ظاہرکیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز نے اپنے بیان میں کہاکہ عالمی ادارہ دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف جنگ میں سپین کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔
امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سپین کو تعاون کی پیشکش کی۔روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہوجائے۔
جرمنی کی چانسلرانجیلامرکل اورفرانس کے صدرایمانیول میکخواں نے بھی حملے کی مذمت کی اور دہشت گردانہ قوتوں کیخلاف جنگ کرنے پرزوردیا۔