گلگت بلتستان اور اس کی شاہراہیں اقتصادی راہداری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں: احسن اقبال
18 اگست 2017 (09:59)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ گلگت بلتستان اوراس کی شاہراہیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔وہ اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان سے گفتگو کررہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت گلگت بلستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت علاقے میں قیام امن کیلئے مکمل تعاون کرے گی۔