ٹرمپ انتظامیہ کیجانب سے اشتعال انگیز پالیسی برقرار رکھنے تک شمالی کوریاایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام سے متعلق مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا
18 اگست 2017 (09:03)
0

شمالی کوریا نے خبردارکیاہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اشتعال انگیزپالیسی اور ایٹمی حملے کاخطرہ برقراررکھنے تک وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کے بارے میں مذاکرات کی میز پر نہیں آئے گا۔
شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان اقوام متحدہ میں نائب سفیرکِم اِن ریانگ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹریز کے ساتھ گفتگو کے بعدسامنے آیا۔انہوں نے اپنے رہنما کے اس مطالبے کو دہرایا کہ امریکہ جزیرہ نماکوریا کے گردونواح میں بڑے ایٹمی تذویراتی آلات کی تنصیب سمیت اشتعال انگیزی اورانتہائی خطرناک کارروائیاں فوری طورپرختم کرے۔