اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون کومزید فروغ دینے پراتفاق
18 اگست 2017 (08:30)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کوبڑی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کو مزیدقریب لانے کیلئے ثقافتی وفود کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایران کے سفیرمہدی ہنردوست سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونو ں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں خصوصاً میڈیا،ثقافت اوراطلاعات کے شعبے میں تعاون اوراشتراک عمل کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق مختلف تجاویز پربات چیت کی۔
مہدی ہنردوست نے کہاکہ ایران دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کیلئے پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے تیارہے۔