وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ریلوے کی خدمات میں مزید بہتری لانے کی ضرورت پر زوردیا ہے

 ارکان پارلیمنٹ بھرپورانداز میں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں:وزیراعظم
18 اگست 2017 (07:28)
0

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔اسلام آباد میں ریلوے کے امور کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کی ترقی سماجی اوراقتصادی ترقی میں پیشرفت کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔
وزیراعظم نے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اورخدمات میں بہتری کیلئے منصوبوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی۔وزیرریلوے نے وزیراعظم کو گزشتہ چاربرس کے دوران شروع کئے گئے بعض منصوبوں کے بارے میں بتایا جن سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت کراچی سے پشاور ایم ایل ون کو بہتر بنانے کے بارے میں بھی بتایا۔شاہدخاقان عباسی نے خدمات اور آمدنی کی مد میں مجموعی بہتری کو سراہا۔

اُدھروزیراعظم نے اراکین قومی اسمبلی سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے اُن پر زوردیا کہ وہ عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت کے ساتھ کام کریں۔

ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے اپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی کام اورفلاح وبہبود کی سرکاری سکیموں سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں شذرہ منصب علی خان، میاں طارق محمود، سردارمحمدشفقت حیات خان اور محمدرضاحیات ہراج شامل تھے۔