اقتصادی راہداری کیلئے مشینری،آلات کی درآمد ٹیکس سے مستثنیٰ
18 اگست 2016 (22:39)
0

کابینہ کی اقتصای رابطہ کمیٹی نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کے پاس دستیاب درآمدی فرٹیلائزر کے پچاس کلو تھیلے کی تیرہ سو دس روپے قیمت پر فروخت کی اجازت دی ہے ۔
کمیٹی نے یہ فیصلہ اسلام آباد میں اپنے اجلاس میں کیا جس کی صدارت وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کی -
یہ فیصلہ کسانوں کی سہولت کیلئے کیاگیا ہے کمیٹی کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے SALTER سکیل کو کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیاگیا ہے ملک میں بچوں کوکمزوری سے بچانے کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اڑتیس ہزار سکیل فراہم کئے جائیںگے ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے مشینری اورآلات کی درآمد کو بھی ٹیکسوں اور ڈیوٹی سے مستثنیٰ کردیا گیا ہے ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بہتر معیار کے بانوے اوکٹین نمبر کا پٹرول متعارف کرانے کی منظوری بھی دی تاکہ ماحولیاتی تحفظ اور فی لیٹر بہتر مائیلیج یقینی بنائی جاسکے ۔