سفیر ناروے نے وزیراعظم نوازشریف،مشیر خارجہ کیساتھ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا۔

پاکستان،ناروے کا دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
18 اگست 2016 (22:26)
0

پاکستان اور ناروے نے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بات مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ان کے ناروے کے ہم منصب بورج برینڈے نے جمعرات کی رات اسلام آباد میں وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات فروغ پارہے ہیں اور ناروے کے وزیر خارجہ کے دورے سے مزید مضبوط ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پچاس ہزار پاکستانی ناروے میں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سرتاج عزیز کے ساتھ ان کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بہت فائدہ مند رہی ہیں۔