وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے تحت میگا منصوبوں سے علاقے میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

حکومت گلگت بلتستان دوسرے صوبوں کے برابر لانا چاہتی ہے:برجیس
18 اگست 2016 (20:03)
0

اُمورِ کشمیر و گلگت بلتستان کے وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت میگا منصوبوں سے گلگت بلتستان میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی آئے گی۔
وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم کی ہدایات پر گلگت بلتستان میں ٹیکس معاملے پر نظر ثانی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
برجیس طاہر نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر لانا چاہتی ہے۔