ناوریجن وزیر خارجہ کی انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستانی حکمت عملی کی تحسین۔

ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے:وزیراعظم
18 اگست 2016 (18:29)
0

وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد میں ناروے کے وزیرخارجہ کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب سے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیاب حاصل ہوئی ہے ۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت کے پرامن مذاکرات پر پختہ یقین رکھتا ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں جوان کا بنیادی حق ہے اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت زراعت اور صنعت سمیت معیشت کے تمام اہم شعبوں پر توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں افراط زر میں چالیس سال میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے جو ہماری دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں بنیادی رکھی ہے توانائی اور مواصلات کے بڑے منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے ہم افغانوں کی زیرقیادت امن اقدامات میں ہرممکن تعاون فراہم کریںگے۔
بورج برینڈے نے پاکستانی حکومت کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے ۔