file photo

بان کی مون کادار فور میں جنگ بندی مذاکرات کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار
18 اگست 2016 (17:58)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے درمیان دارفور میں جنگ بند کرنے کے بارے میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی پر مایوسی کا اظہارکیا ہے ۔

دارفور ، BLUE NILE اور جنوبی KORDOFAN میں جنگ بند کرنے کے بارے میں مذاکرات گزشتہ ہفتے عدیس ابابا میں ہوئے تھے ۔ صدر عمرالبشر کی حکومت کے خلاف نسل پرست اقلیتی گروپ کی بغاوت میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں ۔