وزیراعلیٰ بلوچستان کوئٹہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔

file photo

بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہے:زہری
18 اگست 2016 (17:45)
0

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ثناء اﷲ خان زہری نے پاکستان کے داخلی امور خصوصاً صوبہ بلوچستان میں بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کی مداخلت کی شدید مذمت کی ہے۔  جمعرات کے روز کوئٹہ میں بھارتی وزیراعظم کے بیان کے خلاف ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہے ۔
ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور نریندر مودی کے حالیہ قابل اعتراض بیانات ہمارے امور داخلہ میں بھارتی مداخلت کی مثال ہیں۔ وزیراعلیٰ نے براہمداغ بگٹی کے حالیہ بیانات کی بھی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے نریندرمودی کی پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کا خیرمقدم کیاتھا۔
وزیراعلیٰ نے براہمداغ بگٹی پر الزام لگایا کہ وہ ملک سے باہر ایک پرتعیش زندگی گزاررہے ہیں اور اپنے ملک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑارہے ہیں۔
انہوں نے بھارت پربلوچستان میں عسکریت پسندتحریک کی مالی ، اخلاقی مدد اور ہتھیاروں کی فراہمی اور بلوچی عوام کو ان کی حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ براہمداغ اور Hairbyar Marri جیسے علیحدگی پسند رہنمائوں کی حمایت اور تعاون کررہا ہے ۔