نوازشریف نے قومی ترقی اور خوشحالی میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے کردارکوسراہا۔

file photo

حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں:وزیراعظم
18 اگست 2016 (17:36)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے گلگت بلتستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں ۔ وہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی ۔

نوازشریف نے قومی ترقی اور خوشحالی میں گلگت بلتستان کے لوگوں کے کردارکوسراہا۔ انہوں نے کہاکہ وہ مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے جلد گلگت بلتستان کادورہ کریںگے ۔ وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان سے متعلقہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بتایا ۔