پولینڈ کی دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کی تعریف
18 اگست 2016 (17:29)
0

پولینڈ کے نائب وزیر دفاع BARTOSZ جوزف KONACKI نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی اوردفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کوسراہا ۔
تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل برائے دفاعی صنعت جنرل SORASAK KOWKRANJANB نے بھی راولپنڈی میں چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات کی اور پاکستان اور تھائی لینڈ کی مسلح افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔