file photo

حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں:عابد شیر علی
18 اگست 2016 (15:44)
0

پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے اور بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ریلیاں راولپنڈی اور خیبرپختونخواکے عوام کو سڑکوں پر لانے میں ناکام رہیں اور لاہور میں بھی ان کے ساتھ ایسا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی آزاد کشمیر اور بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں کی بھرپور توثیق کی ہے۔